ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی

سیمنٹ

گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں  مزید کمی ہوگئی ہے۔

آئرلینڈ کے ویزے کے حصول میں تاخیر، محمد عامر کی روانگی ملتوی کر دی گئی

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق 2مئی کو ختم ہونےوالے ہفتہ میں ملک میں شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1225 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ 0.17 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1227 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

پنک گیمز کے سلسلے کو پورے پنجاب تک پھیلائیں گے، مریم نواز

اسی طرح 2 مئی کو ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1200 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.18 فیصدکم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1202 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

کتے کی خوراک منگوانے پر ڈالر خرچ کرنے پر کسی کواعتراض نہیں،سستی روٹی ملنے پر سب کو تکلیف ہے، انوار الحق کاکڑ

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں  فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1210 روپے، راولپنڈی 1199، گوجرانوالہ 1250، سیالکوٹ 1240، لاہور 1280، فیصل آباد 1240، سرگودھا 1217، ملتان 1216، بہاولپور 1250، پشاور 1200 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1170 روپے ریکارڈکی گئی۔

ہم روبوٹ نہیں،بٹن دبائیں اور اچھا پرفارم ہوجائے،اعظم خان

اسی طرح کراچی میں  فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1168، حیدرآباد 1180، سکھر 1300، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1200 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1177 روپے ریکارڈکی گئی۔


متعلقہ خبریں