کتے کی خوراک منگوانے پر ڈالر خرچ کرنے پر کسی کواعتراض نہیں،سستی روٹی ملنے پر سب کو تکلیف ہے، انوار الحق کاکڑ

گندم سیکنڈل

سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ میں از خود بھاگا بھاگا کمیٹی میں نہیں جائوں گا،اگر مجھے کمیٹی باضابطہ طلب کر ے گی تو میں ضرور پیش ہوں گا۔

سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

ہم نیوز کے پروگرام ’’پاکستان ٹونائٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، کہ کہا جا رہا ہے ہمارے دور میں گندم امپورٹ ہوئی جس سے بحرانی کیفیت پیدا ہوئی۔دوسرا چارج یہ آرہا ہے کہ ہم نے کرپشن کی اس وجہ سے گندم امپورٹ کی۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان میں امپورٹ بل آرڈر پی ٹی آئی کی حکومت کا ہے ،ہم نے کوئی نیا ایس آر او جاری نہیں کیا،ہم ایس آر او کے تحت تسلسل سے یہ کام کررہے تھے۔

ہم روبوٹ نہیں،بٹن دبائیں اور اچھا پرفارم ہوجائے،اعظم خان

جوڈیٹا جمع ہواوہ پی ڈی ایم حکومت کے آخری دنوں میں ہوا،پی ڈی ایم حکومت نے فیصلہ ہم پر چھوڑ دیا،ہم نے صرف یہ فیصلہ کیا کہ پاکستانی حکومت ریاست کاپیسہ استعمال نہیں کرے گی۔

ہم نے فیصلہ دیا کہ ہم خریداری نہیں کریں گے پرائیوٹ سیکٹر کو کرنے دیں،ہم نے گندم امپورٹ کرنے کی پرائیوٹ سیکٹر کو خصوصی اجازت نہیں دی ،جو ایس آر او تھا اس کے تحت پرائیوٹ سیکٹر خود امپورٹ کر سکتے تھے۔

گندم کے حوالے سے مس مینجمنٹ کے مسائل تھے،ہم نے پاکستان کی سرکار کا پیسہ بچایا،ہم نے جو فیصلہ کیا اس میں 2.4ملین ٹن کے گیپ کوسنبھالنا تھا،جو اضافی گندم کا واویلا ہے وہ صرف3،ساڑھے تین ٹن ہے،3،ساڑھے 3ٹن گندم صرف تین روز کی کھپت کیلئے ہے۔

سیف سٹی نے2 ماہ میں تیسرا عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

انہوں نے مزید کہا کہ 3پارٹیاں ایسی ہیں 50،60فیصد امپورٹ ان کے حصہ میں آئی، سب کے سب نے ہمیں چور ڈکلیئر کیا،اگر کسی نے طلب کیا تو ہم ضرور معاونت کریں گے۔

میں پاکستان کے عوام کی عدالت میں ہوں،کتے کی خوراک منگوانے پر ڈالر خرچ کرنے پر کسی کواعتراض نہیں،سستی روٹی ملنے پر سب کو تکلیف ہے۔

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی،ہائی کمشنر نے استقبال کیا

اگر کسی کو پولیٹیکل اورالیکٹورل پراسس پر اعتراض ہے تو فورم موجودہیں،یہ فورم انہوں نے بنائے ہیں میں نے نہیں بنائے،بہت سارے لوگ 85ارب ،300ارب کی کہانی ہم پر تھوپی جا رہی ہے۔

پاکستان میں بہت سارے لوگ ٹویٹر پر مجھے چور کہہ رہے ہیں،کیا میں چور ہوں،ان کے کہنے یا مان لینے سے حقیقت تبدیل نہیں ہوتی۔


متعلقہ خبریں