چکی آٹے کی قیمت میں مزید 5روپے کلو کمی

چکی

چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی 5 روپے کلو کمی کر دی گئی۔

چکی مالکان کی جانب سے 5روپے کمی سے  قیمت 165سے کم ہو کر 160روپے کلو کی سطح پر آگئی ہے۔ چکی آٹے کی قیمت میں تین روز میں مجموعی طو رپر 15روپے کلو کمی ہوئی ہے۔

اسلام آباد: 10 کلو آٹے کا تھیلا 1200روپے کا ہو گیا

ذرائع کے مطابق گندم کی نئی فصل آنے اور اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں گرنے کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

دوسری جانب  کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکھر نے ملتان سے احتجاج شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ خالد کھوکھرکا کہنا ہے 10مئی سے احتجاجی مظاہرے شروع کیے جائیں گے،زراعت کا علامتی جنازہ نکالیں گے،ہمارے پاس 44لاکھ ٹن گندم موجود ہے،ایشو یہ ہے کہ تمام فیصلے بدنیتی پر کئے گئے،مافیا نے گندم اسمگل کرکے پیسہ کمایا۔

کم قیمت ملنے پر کاشتکار کا400ارب روپے کا نقصان ہوا،گندم فروخت نہ کرنے پر حکومت کو ڈیڑھ سو ارب روپے کا نقصان ہوا،مافیا پہلے اسمگلنگ کرتے ہیں پھر امپورٹ کرتے ہیں۔

گندم کے کاشتکاروں کے پاس فیصلے نہیں ہوں گے تو اگلی فصلوں پر انویسٹمنٹ کیسے کریں گے،ہم نے ہر چیز بلیک میں خریدی،اوپر جو بیٹھے ہیں وہ صحیح فیصلے نہیں کرتے۔

چیئرمین پی سی بی کا ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلئے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

صدر کسان اتحاد نے مزید کہا کہ کسان نے یوریاپر 150ارب روپے سے زائدادا کیا ہے،آج بھی یوریا بلیک میں فروخت ہورہا ہے،گندم کا بحران پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،گندم درآمد کرنا سب سے بڑا اسکینڈل ہے۔

گندم درآمد کرنے کا فیصلہ صرف مال بنانے کیلئے کیاگیا،گندم امپورٹ کرنےوالے کرداروں کو کڑی سے کڑی سزادی جائے،گندم امپورٹ کرنے والوں نے اپنی بوٹی کیلئے پورا اونٹ ذبح کر دیا۔

کرپشن کی خاطر6کروڑ کاشتکاروں کا نقصان کیا گیا،معلوم تھا کہ دسمبر میں گندم کی بمپر فصل آرہی ہے،پنجاب کے کسان سو نہیں پا رہے،پوری رات رو روکر گزار رہے۔


متعلقہ خبریں