وفاقی مشیرسیاسی امور راناثنااللہ کو پنجاب میں اہم عہدہ دینے پر غور شروع کردیا گیا تاہم نواز شریف معاملے پر فیصلہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو پنجاب حکومت میں بھی اہم ذمہ داری دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نوازشریف کوچند پارٹی رہنماؤں کی جانب سے رانا ثنااللہ کو پنجاب میں بھی ذمہ داریاں سونپنے کی تجویزدی گئی۔
13لاکھ میٹرک ٹن کیڑوں والی گندم درآمد کرنے کا انکشاف
ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نوازشریف معاملے پر مزید مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔
یاد رہے چند روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے رانا ثنااللہ خان کی وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور تعیناتی کی منظوری دی تھی، رانا ثنااللہ خان کو وفاقی وزیر کا درجہ بھی حاصل ہے۔