قومی ائیر لائن نے حج آپریشن کا اعلان کردیا

PIA

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے حج آپریشن کا اعلان کردیا۔

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے 10 جون تک جاری رہے گا، 34 ہزار عازمین کو 170 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔19 ہزار سرکاری حج اسکیم اور 15 ہزار پرائیویٹ عازمین پی آئی اے سے سفر کریں گے۔ ترجمان پی آئی اے کا بتانا ہے کہ اسلام آباد، کراچی سمیت 8 شہروں سے جدہ مدینہ کے لیے براہ راست پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

13لاکھ میٹرک ٹن کیڑوں والی گندم درآمد کرنے کا انکشاف
پی آئی اے ترجمان کے مطابق رواں سال روڈ ٹو مکہ منصوبہ اسلام آباد اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر دستیاب ہوگا، عازمین حج سعودی امیگریشن پاکستان ہی میں کروائیں گے۔
علاوہ ازیں پی ائی اے نے حجاج کی آگاہی کیلئے ایک ہدایت نامہ بھی جاری کیا ہے جس میں نسک ایپلیکیشن سمیت دیگر ضروری ہدایات کا تفصیلی ذکر ہے۔حجاج کرام ٹکٹ بنواتے وقت اپنے موبائل نمبرز کا ضروری اندراج کروائیں تاکہ ان کو ان کی پرواز سے متعلق بروقت معلومات ملتی رہے۔

5لاکھ سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا معاملہ، پی ٹی اے نے ایف بی آر کے خط کا جواب دے دیا

ترجمان پی آئی ایترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ تمام حجاج کرام سے استدعا ہے کہ وہ حج کے مناسک کی ادائیگی کے دوران پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے دعائیں کریں۔


متعلقہ خبریں