آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت، استعمال پر پابندی عائد

DRAP

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے آرٹیسڈ انجکشن کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کیا ہے۔

یو اے ای میں طوفانی بارشوں کے دوران 2 پاکستانی بھائیوں نے انسانیت کی مثال قائم کردی

آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت، استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ڈریپ کا کہنا ہےآرٹیسڈ انجکشن 75 ایم جی بائیو لیبس اسلام آباد کا تیارکردہ ہے۔

سنٹرل ڈرگ لیب کراچی سے آرٹیسڈ انجکشن کا بیچ 23E018 غیر معیاری قرار دیا گیا ہے ،الرٹ میں مزید کہا گیا ہے آرٹیسڈ انجکشن کا سیمپل کوالٹی ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طےپاگیا

آرٹیسڈ سیمپل میں 19.66 فیصد ایتھیلین گلائیکول پایا گیا ہے،ایتھیلین گلائیکول منفی اثرات کا حامل زہریلا مادہ ہے۔

ایتھیلین گلائیکول مرکزی اعصابی نظام، دل، گردوں کیلئے نقصان دہ ہے،ایتھیلین گلائیکول کا استعمال جان لیوا ہو سکتا ہے،کمپنی آرٹیسڈ انجکشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سپلائی نہ کرے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں