ماڈلنگ انڈسٹری میں جو کچھ کرنا تھا وہ کرلیا ہے، کترینہ کیف

katrina kaif

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ میں نے محسوس کیا کہ میں نے ماڈلنگ انڈسٹری میں جو کچھ کرنا تھا وہ کرلیا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران 40 سالہ کترینہ کیف نے کہا کہ میری خواہش فلموں میں کام کرنا تھی۔

آئی پی ایل لائیو اسٹریمنگ کیس،تمنا بھاٹیا نے سائبر سیل کو جواب دیدیا

فلموں کے انتخاب سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں ہمیشہ دیکھنے والوں کو پہلے رکھتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ فلم کی کہانی کا دیکھنے والوں سے کیا تعلق ہے۔

کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ کچھ فلموں نے میرا کیریئر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ کترینہ کیف نے 2003 میں بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔


متعلقہ خبریں