ڈپریشن کی شکار بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی

amrita panday

بھارت کی بھوجپوری اداکارہ امریتا پانڈے المعروف اناپورنا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

معیشت بحالی کی جانب گامزن،مہنگائی کم ہوگئی

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اناپورنا ریاست بہار کے شہر بھگلپور میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اناپورنا کی لاش انکے کمرے کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ آنجہانی اداکارہ نے اپنی موت سے چند گھنٹوں قبل واٹس ایپ اسٹیٹس پر ایک نوٹ بھی شیئر کیا تھا جس سے انکے چاہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

اس نوٹ میں تحریر تھا کہ دو کشتیوں میں سوار تھی اسکی زندگی، ہم نے اپنی کشتی ڈبو کر اسکا سفر آسان کردیا۔

شدید گرمی کی لہر ، بنگلہ دیش میں تمام اسکول بند کرنے کا حکم

خیال رہے کہ امریتا پانڈے شادی شدہ تھیں، وہ ممبئی میں رہائش پزیر تھیں اور اپنی بڑی بہن وینا پانڈے کی شادی میں شرکت کیلیے بھگلپور آئی تھیں۔

دوسری جانب آنجہانی اداکارہ کے گھر والوں نے دعوی کیا ہے کہ امریتا کچھ ماہ سے شدید ذہنی دبا ؤکا بھی شکار تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں