ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان، کین ولیمسن کپتان برقرار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

نیوزی لینڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے کین ولیمسن کی کپتانی میں ورلڈکپ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ کیوی ٹیم میں فِن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، ڈیوون کانوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل کو شامل کیا گیا ہے۔

بازید خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا انتخاب کرلیا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں جمی نیشم، گلین فلپس، رچن رویندرا، مچل سینٹنر، ایش سوڈھی، ٹم ساؤتھی بھی آئی سی سی ورلڈکپ میں جلوہ گر ہوں گے۔

حال ہی میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے والی نیوزی لینڈ کی نوجوان ٹیم میں سے کپتان مائیکل بریس ویل اور مارک چیپ مین کو بھی ورلڈکپ میں موقع دیا گیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: وقار یونس نے اپنا اسکواڈ بتا دیا

دوسری طرف ایڈم ملن ٹخنے کی سرجری کے باعث جبکہ کائل جیمیسن کمر کی انجری کے ری ہیب کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں بن پائے۔ ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ نے بین سیئرز کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل کیا ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز یکم جون 2024 سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے جارہا ہے۔ اس حوالے سے قومی ٹیم کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں مختلف کھلاڑیوں کو آزمایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں