کراچی میں فوجی افسروں اور جوانوں کو ملٹری اعزازات سے نوازا گیا

ملٹری اعزازات pak army

کراچی میں فوجی افسروں اور جوانوں کو ملٹری اعزازات سے نواز گیا، انہیں ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت کے اعزازات دیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی کور میں ملٹری اعزازات سے نوازنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کور کمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار تقریب کے مہمان خصوصی تھے، کورکمانڈر کراچی نے 14افسران کو ستارہ امتیاز سے نوازا۔

سانحہ 9 مئی ، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، آئی ایس پی آر

19افسران کو شاندار خدمات سرانجام دینے پر تمغہ امتیازسے نوازا گیا،تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے شہداء کے اہل خانہ سے بات چیت بھی کی۔انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں 9 شہید فوجیوں کے لواحقین کو تمغہ بسالت دیا گیا، 14 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری اور 19 افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔


متعلقہ خبریں