پنجاب سیاہ دور سے ترقی کی طرف گامزن، آج تک ایک شکایت بھی نہیں ملی، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پچھلے 5 سال میں نواز شریف اور شہباز شریف نے جو سیدھے کام کیے، 5 سال اُن کو الٹا کرنے میں لگ گئے۔

لاہور میں کلینکس آن و ہیلز منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلینکس آن و ہیلز منصوبے سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ کلینکس آن وہیلز سے لوگوں کو علاج معالجے میں آسانی ہوگی، اس میں ڈاکٹر موجود ہوگا اور ادویات کی سہولیات ہوں گی۔

دہشت گرد جماعت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،مریم نواز

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 200 میں سے 50 گاڑیوں میں الٹراساؤنڈ کی سہولت موجود ہے، کلینک آن وہیل میں زچہ و بچہ کے لیے طبی سہولیات ہوں گی۔ لوگوں کی دہلیز پر جاکر ان کاعلاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ دو تین مہینے حکومت کو سیدھا کرنے میں لگ جاتے ہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے جو سیدھے کام کیے، 5 سال اُن کو الٹا کرنے میں لگ گئے۔ جس ساری خدمت کو الٹا کر دیا گیا تھا، اُسے اب ہم سیدھا کر رہے ہیں۔

لاہور کے شہریوں کے تحفظ کیلئے محاذ آرائی سے گریز کیا جائے، مریم نواز کی ہدایت

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ لانے پر زیادہ خوشی نوازشریف کو ہوتی ہے، آج تک محکمہ صحت پنجاب سے متعلق ایک بھی شکایت نہیں ملی۔ عوام کو خوارگی سے بچانے کیلئے ایئر ایمبولنس بھی لارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کو سیاہ دور سے نکال کرترقی کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔ کنٹینر کو احتجاج کے لیے نہیں علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں