وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزدور پیشہ افراد کے بچوں کو بڑے تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان

sarfraz bugti

وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چارسو بچوں کو ملک کے اعلی اقامتی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں محکمہ محنت وافرادی قوت،لیبر ویلفیئر فنڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ لیبر ویلفیئر فنڈ کے تحت اب مزدوروں کے بچے بھی پاکستان کے اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ سے علاج پر 55 فیصد رقم ڈاکٹرز لے رہے ہیں، مزمل اسلم

مزدوروں کے بچوں کے تمام ترتعلیمی اوراقامتی اخراجات لیبرویلفیئر فنڈ کے تحت اٹھائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ غریب ہمیشہ غریب رہے یہ اس کی قسمت کا نہیں معاشرتی ناہمواری کا معاملہ ہے،رواں سال مزدوروں کے چارسو بچے پاکستان کے اعلی تعلیمی اداروں میں پڑھیں گے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ مزدورکا باصلاحیت بچہ مزدورنہیں افسر،ڈاکٹر،انجینئر اورکامیاب انسان ہوگا،مزدور کا بچہ وہیں پڑھے گا جہاں ایک صاحب حیثیت شخص کا بچہ پڑھتا ہے،آئندہ سال سے مزدوروں کے ایک ہزار بچے پاکستان کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجیں گے۔


متعلقہ خبریں