سیکیورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی حساس معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہلاک ہوگئے۔

پنجاب اسمبلی میں گندم خریداری بحران پر بحث ، ایوان کا 4 نکات پر اتفاق

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی بر آمد کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پشین میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا تھا۔


متعلقہ خبریں