پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی


بالی ووڈ کی ”ڈمپل گرل“ معروف اداکارہ پریتی زنٹا طویل عرصے کے بعد دوبارہ بڑی اسکرین پر نظر آئیں گی۔

روینہ ٹنڈن کی بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کی نصیحت

پریتی زنٹا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی آنے والی فلم لاہور 1947 کے سیٹ سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں فلم لاہور 1947 سیٹ پر موجود ہوں اور ابھی اس کی شوٹنگ ہو رہی ہے۔

شاہ رخ خان ہمیشہ بڑے تھے اور ہمیشہ رہیں گے، منیشا کوئرالہ

عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں پریتی زنٹا کے ساتھ سنی دیول مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ پریتی زنٹا آخری بار 2018 میں فلم بھیا جی سپر ہٹ میں اداکاری کرتے نظر آئی تھیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم میں بھی مرکزی کردار سنی دیول نے ہی ادا کیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں