ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے 7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل، عبدالرزاق، اسد شفیق شامل

وویمن کرکٹ ٹیم

پاکستانی وویمن کرکٹ ٹیم کی نئی 7 رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی، مینز سلیکشن کمیٹی کے ممبران عبدالرزاق اور اسد شفیق بھی شامل۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستان کی مایوس کُن کارکردگی کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے فوری ایکشن لے لیا۔ وویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق وویمن کرکٹ ٹیم کے لیے فوری طور پر 7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ نئی کمیٹی میں سابق کرکٹر عبدالرزاق اور اسد شفیق، سابق وویمن کرکٹرز اسماویہ اقبال اور مارینہ اقبال کو شامل کیا گیا ہے۔

تیسرے ون ڈے میں بھی شکست، ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے پاکستان کو وائٹ واش کر دیا

عبوری ہیڈ کوچ وویمن کرکٹ محتشم رشید، وویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور سابق کرکٹر بتول فاطمہ بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گی۔

پی سی بی کے مطابق پاکستانی ٹیم کے لیے بہترین کوچ کے فوری انتخاب کے لیے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ نئی سلیکشن کمیٹی کو فی الفور ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں