اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کیخلاف احتجاج، گوگل کے 20ملازمین فارغ

گوگل

اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کیخلاف احتجاج کرنے پر گوگل نے اپنے 20ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل اور ایمازون نے 2021 میں اسرائیل کے ساتھ 1.2ارب ڈالر کا معاہدہ کیا جس کے تحت گوگل اور ایمازون نے اسرائیل کو کلاؤڈ کمپوٹنگ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی خدمات فراہم کرنی تھیں۔

روس کے نائب وزیر دفاع کرپشن کے الزامات میں گرفتار

گوگل نے معاہدے میں وقت کے تعین کے بغیر ہی غزہ پر چڑھائی کے دوران اسرائیل کو خدمات فراہم کرنا شروع کر دیں، معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر گوگل کے ملازمین نے احتجاج کیا جبکہ گوگل نے احتجاج کرنے والے ملازمین کو پولیس سے گرفتار کروا دیا۔

پاکستان،سعودی عرب کے مابین 4 اعشاریہ 5 بلین ڈالر مالیت کے منصوبے

بعد ازاں گوگل نے احتجاج کرنے والے 20ملازمین کو بغیر پیشگی اطلاع نوکریوں سے بھی نکال دیا جبکہ مزید ملازمین کو نوکریوں سے نکالے جانے کا امکان ہے، گوگل نے اس حوالے سے موقف اپنایا کہ ملازمین کو عمارت کے اندر احتجاج کرنے پر فارغ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں