خیبر پختونخوا کابینہ :فی من گندم کے نرخ 3900 روپے مقرر

علی امین گنڈا پور (ali amin gandapur)

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کابینہ کا چوتھا اجلاس ہوا۔

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

اجلاس میں گاڑیوں کی مینوئل رجسٹریشن بکس خودکار موٹر وہیکل رجسٹریشن اسمارٹ کارڈز میں منتقلی کی  منظوری دی گئی۔

سرکاری اسکولز کے طلباء کو معیاری تعلیمی اداروں میں ساتویں سے بارہویں تک مفت تعلیم کی فراہمی منظورکی گئی ۔

محمد رضوان اور محمد عرفان نیوزی لینڈ کیخلاف آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر

کابینہ نے 6 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کی منظوری دی،کابینہ اجلاس میں 40 کلو گندم کا نرخ 3900 روپے مقرر کیا گیا۔

کوہستان لوئر میں 17 میگاواٹ کے رانولیا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بحالی کی منظوری دی گئی ،سوات میں 88 میگاواٹ کے گبرال کالام ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلیے 327 کنال اراضی حصول کی بھی منظوری دے دی گئی۔

نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور ڈیجیٹل پاکستان اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

ضم شدہ اضلاع میں اے آئی پی کے تحت سابقہ فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے فنڈز کے استعمال،پناہ کوٹ اپر دیر میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 34 کنال سے زائد اراضی کے حصول کی منظوری بھی دی گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں