سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اسپتال داخل

shah salman

سعودی عرب کے بادشاہ اور خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی فرمانروا کو معمول کے چیک اپ کے لیے جدہ میں واقع اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ چند گھنٹے داخل رہے۔

وزیر اعظم کا 28 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ متوقع ، ولی عہد بھی پاکستان آئیں گے

قبل ازیں 88 سالہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود مئی 2022 میں اسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں ان کی کلونواسکوپی ( بڑی آنت کا معائنہ ) اور دیگر میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ اس سے پہلے 2020 میں ان کے پتے کا آپریشن بھی ہوچکا ہے۔


متعلقہ خبریں