آئی سی سی رینکنگ ، ون ڈے میں بابر کی پہلی پوزیشن برقرار، ٹی20 بیٹرز میں تنزلی

icc

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ون ڈے ، ٹی 20اور ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبربرقرار ہے جبکہ انگلینڈ کیفل سالٹ دوسرے اور پاکستان کے محمد رضوان تیسرے نمبرپر موجود ہیں۔

گندم کی قیمتوں میں مسلسل کمی، حکومت پنجاب کی پالیسی سے منافع خور اور ذخیرہ اندوزپریشان

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم چوتھے نمبر پر آگئے ، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبرپرچلے گئے۔

جاری رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹرز میں بابر اعظم پہلے، بھارت کے شبمن گل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

معروف اداکار و گلوکار ڈونی رولونک نے اسلام قبول کر لیا

دوسری جانب ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر ہیں ، انگلینڈ کے جو روٹ کا دوسر ے اور بابر اعظم کا تیسرے نمبر ہیں۔


متعلقہ خبریں