ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

dollar

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 31 پیسے سے بڑ ھ کر 278 روپے 33 پیسےکاہو گیا ہے۔

سینیٹر شبلی فراز سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر،نوٹیفکیشن جاری

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 31 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ،کئی ہفتوں سے مسلسل اضافے کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 48 ہزار 700 روپے جبکہ فی 10 گرام سونا 3021 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 3 ہزار 220 روپے کا ہو گیا۔جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 30 ڈالر کم ہونے سے 2381 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

دوسری جانب پیر کے روز ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کی کمی سے 2750روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72 روپے کی کمی سے 2357.88روپے کی سطح پر آ گئی۔

 


متعلقہ خبریں