فارم 45 کے مطابق ن لیگ پنجاب میں کلین سویپ کر رہی ہے، عظمی بخاری

عظمی بخاری uzma bukhari

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ابھی تک ہمارے پاس جتنےفارم 45آئے ہیں اس کے مطابق ہم جیت رہے ہیں۔

عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کلین سویپ کر رہی ہے ، اس وقت ہمارا جیت کا مارجن ہزاروں میں ہے،ایک رات پہلے سوشل میڈیا پرفارم 45کا تماشہ بنایا گیا تھا۔

تیسرا ٹی 20: نیوز ی لینڈ نے پاکستان کو 7وکٹوں سے ہرا دیا

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہارنے والوں نے پہلے ہی رونے دھونے کا پلان تیار کیا ہوا تھا، یہ لوگ خیبر پختونخوا میں 10سال حکومت کر کے بھی بالکل فارغ ہیں ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ آج کے فیکٹر میں مریم نواز کی کارکردگی بہت بڑا فیکٹر ہے، انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا وزیراعلی پنجاب کے علاوہ باقی صوبوں میں وزیراعلیٰ کام کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں؟ مریم نواز کی کارکردگی دیکھ کر اب باقی صوبے بھی انہیں فالو کر رہے ہیں ۔

بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کو ہضم کرنا چاہتی ہیں، طلال چوہدری

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )پہلے بھی تمام ضمنی الیکشن ہارتی رہی ہے، یہ اپنے دور حکومت میں بھی ضمنی الیکشن ہارے تھے۔ آج ناروول میں ہمارے کارکن کو ڈنڈے مارمار کر ماردیا گیا، یہ کونسی سیاست ہے،اب ہم یہ سب نہیں چلنے دیں گے۔


متعلقہ خبریں