پی پی 149 لاہور ، پریذائیڈنگ افسر نے خالی فارم 45 پر دستخط کروا لئے

فارم 45 (form 45)

حلقہ پی پی 149 لاہور کے پولنگ اسٹیشن 127 پر پریذائیڈنگ افسر نے سنی اتحاد کونسل کے پولنگ ایجنٹوں سے فارم 45 پر پیشگی دستخط کروا لیے۔

پریذائیڈنگ افسر نے دستخط کروانے کا اعتراف بھی کر لیا ، بعد ازاں دستخط شدہ فارم 45 پھاڑ دیئے گئے۔ پریذائیڈنگ آفیسر محمد اقبال کا کہنا تھا کہ انھوں نے وقت بچانے کے لئے دستخط  کروائے۔

شیخ رشیدنے فارم 45 اور فارم 47 والوں کو بھی عید کی مبارک باد دیدی

پولنگ ایجنٹوں سے فارم پر دستخط کرانے کی شکایت پر سنی اتحاد کونسل کے رہنما پولنگ اسٹیشن پہنچے، جہاں انکا پریذائیڈنگ افسر سے جھگڑا ہوا۔

سنی اتحاد کونسل نے اسے پری پول رگنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پریذائیڈنگ افسر کو گرفتار کیا جائے، دیگر حلقوں میں بھی پولنگ کے عملے نے ان کے ایجنٹوں سے فارم 45 پر سائن کروا کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے۔


متعلقہ خبریں