قطر نے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ حاصل کر لیا

Qatar Airport

دوحہ: قطر نے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ ایک بار پھر اپنے نام کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر نے 2023 میں دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے سنگاپور کو شکست دے کر ایک مرتبہ پھر بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا۔

اسکائی ورلڈ ایئرپورٹ ایوارڈز 2024 قطر کے حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے حاصل کیا اور سنگاپور کا چانگی ایئرپورٹ دوسرے نمبر پر رہا۔

اس سے قبل 2022 میں بھی حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیتا تھا۔

قطر کے حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں گزشتہ برس 4 کروڑ 50 لاکھ مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کی گئیں جو کہ 2022 کے مقابلے میں 31 فیصد اضافہ ہوا۔ جس کی وجہ قطر میں ہونے والا فیفا ورلڈکپ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اردن میں انوکھی سرجری، مریض کوبے ہوش کیے بغیر دماغ کا آپریشن

بہترین ایئرپورٹ کی فہرست میں جنوبی کوریا کا ایئرپورٹ تیسرے اور ٹوکیو کے 2 ایئرپورٹس چوتھے اور پانچویں نمبر پر آئے۔ چھٹے نمبر پر پیرس اور دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ 7 ویں نمبر پر رہا۔ اسی طرح آٹھویں نمبر پر میونخ، 9ویں نمبر پر زیورخ اور دسویں نمبر پر استنبول ایئرپورٹ رہے۔

واضح رہے کہ اسکائی ورلڈ ایئرپورٹ کی فہرست سروے کی روشنی میں مرتب کی جاتی ہے۔ جس میں ایئرپورٹ کی عمارت، سہولیات، آرائش، پروازوں کی تعداد اور نظم ونسق کے لحاظ سے درجہ بندی ہوتی ہے۔

قطر ایئرپورٹ نے اپنے جدید ڈیزائن اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی بہترین سہولیات کی وجہ سے دنیا کے دیگر ایئرپورٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں