وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونا ہمارا حتمی فیصلہ ہے،بلاول بھٹو زرداری

Bilawal-Bhutto

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونا ہمارا حتمی فیصلہ ہے۔

فی تولہ سونا 500 روپےمہنگا

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں احتجاج نہیں تھا بلکہ گالم گلوچ تھی۔

کل غیر ملکی سفرا موجود تھے، وہ اپنے ممالک کو کیا پیغام بھیجیں گے،یہ عوامی مفاد کا نہیں این آر او کا سوچ رہے ہیں،اپوزیشن ارکان آصفہ بھٹو جیسی نہتی لڑکی سے ڈرتے ہیں۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی میں خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں جلسوں کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ذرائع  کے مطابق 21 اپریل سے باقاعدہ جلسوں کا آغاز کیا جائے گا،پی ٹی آئی سب سے زیادہ جلسے پنجاب میں کرے گی،پنجاب سے جلسوں کی ذمہ داری حماد اظہر کو سونپی گئی ہے۔

پی ٹی آئی پنجاب بھر میں جلسے کرے گی،تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے باقاعدہ تحریک کا آغاز کیا جائے گا،وکلا کی بڑی تعداد تحریک میں شرکت کرے گی۔

پی ٹی آئی نے سینیٹرشبلی فراز کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کردیا

ذرائع کے مطابق کے پی سے علی امین گنڈاپور تحریک کی سربراہی کریں گے،سندھ سے حلیم عادل شیخ جلسوں کی قیادت کریں گے،بانی چئیرمین کی رہائی اور آئین کی مکمل بحالی تک تحریک جاری رہے گی۔


متعلقہ خبریں