دبئی میں موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان، مصنوعی بارش کی تردید

dubai rain

متحدہ عرب امارات میں تیز بارشوں کے بعد زندگی معمول پر آنے لگی، دبئی ٹرام اور میٹرو سروس مکمل بحال ہو گئی۔

حکومت کی جانب سے موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے، دبئی کی بڑا شاہراہ شیخ زاید پر ٹریفک بڑی حد تک بحال ہو گئی ہے، پانی کی نکاسی کا کام جاری ہے۔

بہت سی سڑکوں کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا ہے، شارجہ کے بہت سے علاقوں میں خورونوش کی اشیاء کی بڑے اسٹورز پر ترسیل کا عمل ابھی تک شروع نہیں ہو سکا ہے۔

پاکستان بھر میں 17 سے 22 اپریل کے دوران تیز بارش ، آندھی اور ژالہ باری کا امکان

عجمان اور شارجہ میں پانی کو نکالنے کے لئے کام جاری ہے اس موقع پر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، دبئی اور دیگر ریاستوں میں اسکولز اور تعلیمی ادارے کل بھی بند رہیں گے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر مصنوعی بارش کی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ یہ بارشیں مصنوعی طریقے کی وجہ سے ہوئی ہیں اس پر امارات کی حکومت کی جانب سے ”مصنوعی بارش“ کی افواہوں کی تردید کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی شہر کے آسمان پر جبل علی کے علاقے میں سبزبادل نمودار ہوئے۔ اس کے ساتھ گرج چمک اور شدید بارش ہوئی۔

متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارش ، نظام زندگی درہم برہم ، ریڈ الرٹ جاری

عرب ٹی وی کے مطابق سبز بادل سپر کلاؤڈ کی ایک قسم ہے اور موسم کے شدید مظاہر میں سے ایک ہے جو بہت خاص حالات میں ہوتا ہے اور دن کو رات میں بدل دیتا ہے۔یہ بادل بالائی ماحول میں نمایاں نمی کی موجودگی اور سرد اور گرم مرطوب دو قسم کے ہوا کے دھاروں کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کا سبز رنگ اس میں پانی کی کثرت کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کے ساتھ اس پر سورج کی شعاعوں کا انعکاس ہوتا ہے جو اسے سبز گھاس دار رنگ میں بدل دیتا ہے۔

چھیدنے والے سبز بادل کے ساتھ کبھی کبھی بھاری اولوں کی بارش ہوتی ہے، جن میں سے کچھ کا قطر 7 سینٹی میٹر تک پہنچ سکتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں