متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارش ، نظام زندگی درہم برہم ، ریڈ الرٹ جاری

امارات بارش (emirates rain)

متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا، کئی علاقوں میں بارش کے دوران اندھیرا چھا گیا۔ محکمہ موسمیات نے بیشتر علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا ۔

عرب میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موسم کی صورتحال خراب ہے، عوام چوکس رہیں۔

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش کی نئی ایڈوائزری جاری

حکام نے اعلان کیا کہ موسمی حالات کے پیش نظر آج بدھ کو تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز ہوں گی، حکام نے بتایا کہ طوفانی بارش کے باعث دبئی ایئرپورٹ پر آپریشن 25 منٹ تک معطل رہا۔ ایئرپورٹ کے اطراف کی شاہراہوں پر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔

بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث مختلف شاہراہوں کو بند کرکے متبادل روٹس پر ٹریفک کو موڑ دیا گیا ،دبئی کی مرکزی سڑک شیخ زاید روڈ کے متعدد حصوں پر بھی پانی جمع ہو گیا۔

بارشوں اور سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر، ایمرجنسی سیل قائم

اس کے علاوہ دبئی کے متعدد علاقوں میں سڑکیں تالاب بن گئیں، گھروں اور بڑے شاپنگ مالز میں بھی بارش کا پانی داخل ہو گیا۔ متعدد گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔

حکام نے عوام کو گھروں میں رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف انتہائی ضروری کام کی صورت میں گھروں سے نکلیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں