عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

Crude oil

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک  کی بڑی کمی ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں کمرشل انوینٹری بڑھنے پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے لگی ہے۔

مارچ 2020 کے بعد خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔ امریکی خام تیل 3 فیصد کمی سے 83 ڈالر فی بیرل تک گر گیا جبکہ لندن برینٹ آئل 2.70 فیصد کمی سے 87.40 ڈالر فی بیرل تک گر گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیشگوئی کر دی

رپورٹ کے مطابق ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد خام تیل کی قیمت میں تیزی کا رجحان تھا اور مارکیٹ اسرائیل کے ایران پر جوابی حملے پر نظریں جمائے بیٹھی تھی۔ جنگ کی صورتحال کی وجہ سے تیل کے سودوں پر پریمیئم بڑھ گیا تھا۔

علاوہ ازیں چین کی جانب سے کمزور معاشی اعدادوشمار آنے پر طلب میں کمی کے خدشات بڑھ گئے۔ طلب میں کمی کے خدشات پر خام تیل کے سودوں میں مندی کا رحجان ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں