حکومتی احکامات کی پاسداری نہ ہونے پر ایکس پرپابندی ضروری تھی، وزارت داخلہ

x

وفاقی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف درخواست پر رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی ہے۔

پاک فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی

وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ میں درخواست کو خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست گزارکا کوئی بنیادی حق سلب نہیں ہوا، ایکس کی بندش کے خلاف درخواست قانون وحقائق کے منافی ہے اور ناقابل سماعت ہے۔

وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایکس پاکستان میں رجسٹرڈ ہے اور نہ ہی پاکستانی قوانین کی پاسداری کےمعاہدےکا شراکت دار ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا چودھری پرویز الہٰی کا باقاعدہ علاج جاری رکھنے کا حکم

ایکس نے پلیٹ فارم کے غلط استعمال سے متعلق حکومت پاکستان کےاحکامات کی پاسداری بھی نہیں کی، حکومت پاکستان کے احکامات کی پاسداری نہ ہونے پر ایکس پرپابندی لگاناضروری تھی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ ایکس کی بندش کا فیصلہ قومی سلامتی اور امن وامان کی صورتحال برقراررکھنےکیلئےکیا گیا ہے۔یاد رہے ملک میں ایکس کی سروس پچھلے کئی ماہ سے بندش کا شکار ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں