پاک فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی

faiz hameed

افواجِ پاکستان نےٹاپ سٹی معاملےپرسنگین الزامات پرانکوائری کمیٹی بنادی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا چودھری پرویز الہٰی کا باقاعدہ علاج جاری رکھنے کا حکم

اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی کی سربراہی میجر جنرل کریں گے،پاک فوج نےخوداحتسابی کاسلسلہ شروع کرتےہوئےانکوائری کرنےکافیصلہ کیا،کمیٹی فیض حمید پرلگائے گئےالزامات کی بھی انکوائری کرے گی۔

یادرہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اس کیس میں آ رٹیکل 184 سی تین کے تحت کارروائی سے انکار کرتے ہوئے درخواست گزار کو وزارت دفاع سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی

عدالت نے کہا تھا کہ ادارے کی عزت کا معاملہ ہے، اس لیے ادارے کو خود کارروائی کرنا چاہیے۔ جس پر وزارت دفاع کے احکامات پرپاک فوج کی قیادت نے ادارے کے خود احتسابی کے نظام کے تحت اپنے سابق افسر پر لگنے والے الزامات کی خود تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں