سندھ کابینہ کے مزید8 وزراء نے حلف اٹھا لیا

سندھ کابینہ (sindh cabinet)

سندھ کابینہ کے مزید8 وزراء نے حلف اٹھا لیا ہے.

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صوبائی وزراء سے حلف لیا،حلف اٹھانے والے وزراء میں جام اکرام اللہ دھاریجو، محمد علی ملکانی شامل ہیں ۔

مخدوم محبوب الزمان ، دوست علی راہموں ، میر طارق علی تالپورنے حلف اٹھا لیا،شاہد عبدالسلام تھیم، ریاض حسین شیرازی اورشاہینہ شیر علی بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب سندھ کابینہ کے حلف اٹھانے والے وزراء کو قلمدان تفویض کردئیے گئے، ریاض شاہ شیرازی کو محکمہ اوقاف، مذہبی امور کی وزارت دے دی گئی۔

جام اکرام اللہ دھاریجو کو محکمہ صنعت کا قلمدان سونپ دیا گیا ،محمد علی ملکانی کو محکمہ جامعات، دوست علی راہموں کو وزارت ماحولیات کا قلمدان تفویض کیا گیا۔

شاہد تھیم کو سندھ حکومت میں محکمہ محنت کا قلمدان دیا گیا ہے ،صوبائی وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری کو ورکس اینڈ ڈیویلپمنٹ کی وزارت بھی تفویض کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں