وفاقی کابینہ ، احتساب عدالتوں کی تشکیل نو ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی کی منظوری

وفاقی کابینہ (federal cabinet)

وفاقی کابینہ نے احتساب عدالتوں کی ری آرگنائزیشن سمیت اہم  فیصلوں کی منظوری دیدی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدار وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، کابینہ نے 9 نکاتی ایجنڈا منظور کر لیا ، اجلاس میں قومی ادارہ برائے ماڈرن سائنسز کے بل ، فیڈرل ڈرگ انسپکٹر کی تقرری کی منظوری دیدی گئی۔

اس کے علاوہ کابینہ نے وزارت سمندر پار پاکستانیز اور وزارت قطر لیبر کے مابین مفاہمت کی یادداشت ، وفاقی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی 5 سالہ پالیسی بھی منظور کر لی۔

وفاقی کابینہ نے چھ نکاتی ایجنڈا منظور کر لیا

کابینہ نے سفیر منظور چودھری کو غیر ملکی ایوارڈ کی منظوری دی  ، اجلاس نے ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔

اجلا س کے دوران وزیر اعظم نے کابینہ ارکان کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور پاکستان کیلئے ترقی و خوشحالی کی دعا کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی وفد کے دورے سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔

سندھ کابینہ میں مزید 8 وزراء شامل ، آج حلف اٹھائیں گے

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مشکور ہیں کہ میرے حالیہ دورے کے بعد انکی خصوصی دلچسپی کے تحت سعودی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ سعودی وفد پاکستانی وزراء اور حکام کی تیاری سے متاثر ہوا اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود نے اس کا برملا اظہار کیا۔

ہم نے بچوں کے ہاتھ میں کلاشنکوف نہیں بلکہ لیپ ٹاپ دیے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہمیں اسی طرح محنت اور لگن سے اس سرمایہ کاری کی پاکستان میں آمد اور منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانا ہے، اس حوالے سے نہ تو پرانے طریقہ کار پر چلنے کی گنجائش ہے اور نہ میں اسکی اجازت دونگا۔

وزیر اعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی سربراہی میں وفد کی ملاقات ، سرمایہ کاری منصوبوں پر تبادلہ خیال

انہوں نے کہا کہ اپنی عوام سے کئے گئے عہد کے مطابق پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات محنت کریں گے، اگر ہم اسی طرح محنت کرتے رہے تو پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور معاشی استحکام کے اہدف جلد حاصل کر لیں گے۔

 


متعلقہ خبریں