والدین بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات لگوائیں، خواجہ عمران نذیر کی اپیل

خسرہ

صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے والدین سے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات ضرور لگوانے کی اپیل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موسمی تبدیلی کے باعث پورے ملک میں خسرہ کے کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے اس لئے والدین بچوں کے ویکسینیشن کا کورس مکمل کرنے پر خصوصی توجہ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یکم سے 30اپریل تک پنجاب کے تمام اضلاع میں بچوں کی ویکسینیشن کے لئے خصوصی سرگرمی کا آغاز کیا گیا ہے۔

پمز میں شام کے اوقات میں او پی ڈی کا افتتاح

عالمی ادارہ صحت کے تکنیکی اور مالی تعاون سے اس آؤٹ ریچ سرگرمی میں معمول کی ویکسینیشن مکمل کی جارہی ہے، علاہ ازیں نامکمل کورس، ویکسین سے رہ جانے والے بچوں سمیت کوئی بھی خوراک نہ لینے والے بچوں کو بھی ویکسین دی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ بڑے شہروں اور دوسرے صوبوں سے متصل اضلاع میں بچوں کی خسرہ کی ویکسین پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ آؤٹ ریچ سرگرمی کے پہلے مرحلہ میں 4585 ویکسی نیٹر، 4585 سوشل موبلائزر اور 338 سپروائزر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں