سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع پاکستان پہنچ گئے

سعودی عرب talal bin abdullah

سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ العتیبی پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

پاکستان پہنچنے پر سعودی معاون وزیرِ دفاع کا پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

اپنے دورے کے دوران سعودی عرب کے معاون وزیرِ دفاع آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی سربراہی میں وفد کی ملاقات ، سرمایہ کاری منصوبوں پر تبادلہ خیال

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تربیت سمیت دفاعی امور زیر بحث آئیں گے۔

سعودی معاون وزیرِ دفاع کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں