سونا مزید 2400 روپے مہنگا ، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونا (gold )

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2057 روپے کا اضافہ ہو ا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 77 روپے پر آ گئی ہے۔

سونا مزید 4900 روپے مہنگا ، قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے کے بعد 2371 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں کئی ہفتوں سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں