بلوچستان میں وزارتوں کی تقسیم ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے درمیان اختلافات

اختلافات (differences)

اتحادی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اتحادی جماعتوں میں بلوچستان کی صوبائی حکومت میں وزارتوں کی تقسیم پر اختلاف پیدا ہو گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق حکمران جماعتوں میں شامل ہونے والے آزاد امیدوار بھی وزارتوں کا تقاضا کر رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی نے کامران ٹیسوری کو ناکام ترین گورنر قرار دے دیا

ڈیڑھ ماہ گزرنے کے بعد میں بلوچستان کابینہ تشکیل نہ ہو سکی ،سرفراز احمد بگٹی نے 2 مارچ کو وزارت اعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھایا تھا، انہوں نےعید کی تعطیلات کے بعد پہلے روز کابینہ کی تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا تاہم عید کی تعطیلات ختم ہونے کے باوجود اعلان پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں