احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو ایل این جی ریفرنس نیب کیس میں بری کردیا۔
ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر اظہر مقبول کی جانب سے کہا گیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لے رہا ہے۔
نیب کی طرف سے شاہد خاقان عباسی کو بے گناہ قرار دینے کے بعد شاہد خاقان سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ میرٹ پر کیا گیا ہے۔ ریفرنس ختم کرنے کی درخواست پی ایس او کے سابق سربراہ کی طرف سے کی گئی ہے۔
بھائی وزیرِاعظم، بیٹی وزیراعلیٰ، سمدھی کو نائب وزیراعظم بنا دیا، مصطفیٰ نواز
خیال رہے کہ نیب نے ایل این جی کیس میں 2019 میں شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا تھا۔ نیب نے ریفرنس میں قومی خزانے کو 21 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔