شمالی وزیرستان ، نامعلوم افراد نے نویں اور دسویں کے حل شدہ پرچے جلا دیئے

شمالی وزیرستان (north waziristan)

شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں نامعلوم افراد نے اسکول میں گھس کر نویں اور دسویں جماعت کے حل شدہ پرچے جلا دیئے۔ 

شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق مسلح افراد نے چوکیدار کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر پرچوں کو آگ لگائی۔

پنجاب، اسکولوں میں اسمبلی پر پابندی، کلاس ون تک سات روز کی تعطیلات کا اعلان

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسلح افراد دیواریں پھلانگ کر عیدک کے اسکول میں داخل ہوئے، جلائے گئے پرچوں میں 23 امتحانی سینٹرز کے ہزاروں حل شدہ پرچے شامل تھے۔

ملزمان موٹر سائیکل پر آئے تھے، واقعے میں جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا شروع کر دی ہیں ۔


متعلقہ خبریں