پیپلز پارٹی نے کامران ٹیسوری کو ناکام ترین گورنر قرار دے دیا

کامران ٹیسوری

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو نیا گورنر سندھ لانے کا مشورہ دے دیا۔

پیپلز پارٹی رہنما وقار مہدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری ناکام ترین گورنر ہیں۔ اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے مگر کامران ٹیسوری اپنا کردار ادا نہ کرسکے۔

وقار مہدی کا کہنا تھا کہ گورنر کامران ٹیسوری تقسیم کی سیاست ختم کرنے کے بجائے اس میں اضافے کا سبب بنے ہیں۔ انہوں نے گورنر سندھ کو چھٹیوں پر جانے اور مسلم لیگ (ن) کو نیا گورنر لانے کا مشورہ بھی دے دیا۔

ایم کیو ایم قیادت کہہ چکی، میں ہی آئندہ بھی گورنر سندھ رہوں گا، کامران ٹیسوری

اس حوالے سے گورنر سندھ نے اپنے ایک بیان میں ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ گورنر کی کارکردگی پر پیپلز پارٹی کو تبصرہ کرنےکا کوئی حق نہیں ہے۔

کامران ٹیسوری نے وقار مہدی کے بیان کو انتہائی غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے پیپلز پارٹی سے پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ کردیا۔

خیال رہے کہ کامران ٹیسوری نے اپنے ایک حالیہ بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی قیادت کہہ چکی ہے کہ وہ ہی ایم کیو ایم کی جانب سے آئندہ بھی گورنر رہیں گے۔


متعلقہ خبریں