سمسٹر بہار 2024ء :دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس 25اپریل تک توسیع

aiou

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے سمسٹر بہار 2024ء کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے25اپریل تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 1 لاکھ 36 ہزار 311 ہو گئی

ترجمان کے مطابق عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد پرنسپل افسران، فیکلٹی و سٹاف ممبران سے عید ملن تقریب کے موقع پر شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر، سید ضیاء الحسنین نے جاری داخلوں پر وائس چانسلر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کی مصروفیات کے باعث طلبہ نے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی ہے۔

گوشوارے جمع کرانےکی آخری تاریخ میں 22اپریل تک توسیع

وائس چانسلر نے توسیع کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ اوپن یونیورسٹی طلبہ کو ہر جائز سہولت دے رہی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ طلبہ سے کوئی اضافی فیس وصول نہ کریں۔

یاد رہے قبل ازیں داخلوں کی آخری تاریخ 15 اپریل مقررتھی۔ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس(بی کام)،بی بی اے پروگرامز، ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز، بی ایس پروگرامز، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور ڈپلومہ و سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلوں کے خواہشمند افراد اب نئی تاریخ تک بغیر لیٹ فیس چارجز کے داخلہ لے سکتے ہیں۔

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے افراد کا تعلق گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گینگ سے نکلا

سمسٹر بہار 2024ء کے دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔داخلوں کی تفصیلات، فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔


متعلقہ خبریں