محکمہ موسمیات کی بارشوں کا سلسلہ 19 اپریل تک جاری رہنے کی پیش گوئی

rain بارش

محکمہ موسمیات نے آئندہ پورا ہفتہ بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کےد وران وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر حصوں خیبر پختونخوا ، بلوچستان، پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ مزیدموسلادھار بارش کاامکان ہے۔ جبکہ شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

پنجاب بھر میں روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر

رپورٹ کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 19 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ منگل، بدھ اور جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز بھی خیبرپختونخوا،پنجاب،اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیزی آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ شمالی علاقوں میں بلند پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے19 اپریل ہفتے کے روز بھی اکثر مقامات پر آندھی ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

عادل راجہ برطانوی عدالت میں ہتک عزت کیس ہار گئے، 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ

دوسری جانب بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، پسنی میں 70 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی بارشوں سے اب تک 5 افراد جاں بحق ہو چکے ، 15 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پسنی 70 ، دالبندین 28 تربت 18 پنجگور 10 لسبیلہ 9، جیوانی ، خضدار 7، بارکھان6،گوادر 5،کوئٹہ 3 ، سبی اور اور ماڑہ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مشرق وسطی میں کشیدگی ، تیل ، سونے کی قیمتوں میں اضافہ

گزشتہ تین روز سے جاری بارشوں کے باعث بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آچکے، بارشوں سے اب تک 15افراد جاں بحق 15 مکانات کو نقصان پہنچا، کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں پانی میں بہنے سے گاڑیاں پھنس گئیں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جاری رہے گا۔

 


متعلقہ خبریں