ٹرین میں خاتون پر ہاتھ اٹھانے کامعاملہ، کانسٹیبل گرفتار

POLICE CONSTABLE

آئی جی ریلویز پولیس نے ملت ایکسپریس ٹرین میں خاتون پر ہاتھ اٹھانے کے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا، کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا۔

وزارت ریلوے کی جانب سے بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی ویڈیو جس میں ریلویز پولیس کا کانسٹیبل ملت ایکسپریس ٹرین میں سوار خاتون پر ہاتھ اٹھاتا نظر آرہا ہے جس کا آئی جی ریلوے پولیس نے سخت نوٹس لیا ہے۔

پنجاب پولیس کےکرپٹ افسران اور اہلکاروں کا اسپیشل کورٹ مارشل کرنے کا فیصلہ

ڈی آئی جی ساؤتھ عبدالله شیخ نے کہا ہے کہ آئی جی ریلویز پولیس کے حکم پر حیدرآباد میں تعینات کانسٹیبل میر حسن کو فوری گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اہلکار کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ 7 اپریل کو ملت ایکسپریس ٹرین میں پیش آیا تھا، ایسا بد اخلاق عمل کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

ائیر پورٹ پر بچی سے ناروا سلوک ، ایوی ایشن ڈویژن نے رپورٹ طلب کر لی

انہوں نے کہا کہ اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کے علاوہ سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔علاوہ ازیں معاملے کی ہر پہلو سے شفاف تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں