بھارتی اداکارہ شہناز گِل بھی ہانیہ عامر کی مداح نکلیں

hania amir

بالی ووڈ اداکارہ شہناز گِل بھی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی مداح نکلیں، ہانیہ عامر صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی بہت مقبول ہیں۔

مشہور بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ شہناز گِل نے حالی ہی میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

شاہ رخ بارے سوالات کا جواب دیتے تھک گئی ہوں، سچترا کرشنامورتی

شہناز گِل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر کی ایک پوسٹ پر کمنٹ میں اْنہیں اپنی ’پسندیدہ لڑکی‘ کہا ہے۔

شہناز گِل کی جانب سے اتنی محبت ملنے پر ہانیہ عامر جذباتی ہوگئیں اور انہوں نے بھارتی اداکارہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے کافی عرصے سے بھارتی ریپر بادشاہ اور ہانیہ عامر کی دوستی بھی دونوں ممالک کے میڈیا پر بحث کا ایک قابلِ ذکر موضوع ہے۔


متعلقہ خبریں