ٹیکس چوروں کی نشاندہی مکمل، عید کے بعد موبائل سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ

mobile sims

فیڈرل بورڈ آف ریوینو(ایف بی آر) نےملک میں ٹیکس چوروں موبائل سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایف بی آرکی جانب سے20 لاکھ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کر لی گئی ہے، تاہم موبائل کمپنیوں نے وفاقی ادارے سے درخواست کی کہ وہ اتنی بڑی تعداد میں ایک ساتھ موبائل سمیں بلاک کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی ہیں، جس کے مطابق اب ایف بی آر نے پہلے مرحلے میں ٹیکس چوروں کی 5لاکھ میں بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عید مبارک، رمضان الوداع، شوال کا چاند نظر آ گیا

ایف بی آر ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی مشاورت سے 14 لاکھ انڈرفائلرز کی شناخت کرلی گئی ہے۔ یہ ایسے افراد ہیں جنہوں نے قابل ٹیکس آمدن ہونے کے باوجود اپنے ریٹرنز فائل نہیں کیے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایسے افراد کونوٹس بھی بھیجے تھے لیکن ان کی جانب سے پھر بھی ریٹرنز جمع نہیں کروائے گئے۔ایک لاکھ نان فائلرز کی شناخت ایف بی آر کے براڈننگ ٹو ٹیکس ہیں سے کی گئی ہے اور ان کی سمز کو بھی بلاک کر دیا جائے گا۔

بھارت اور بنگلہ دیش میں چاند نظر آیا؟ عید جمعرات کو ہو گی

اس حوالے سے ایف بی آر ، پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان تفصیلی بات چیت کے بعد اس فیصلے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں