شاہ رخ بارے سوالات کا جواب دیتے تھک گئی ہوں، سچترا کرشنامورتی

shahrukh khan

بالی ووڈ فلموں میں 1990 کے عشرے کے دوران بطور ہیروئن جلوہ گر ہونے والی اداکارہ سچترا کرشنامورتی نے کہا ہے کہ وہ شاہ رخ خان اور فلم کبھی ہاں کبھی ناں کے بارے میں بات کرتے کرتے تھک گئی ہیں۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران سچترا نے 1994 کی ہٹ فلم کبھی ہاں کبھی ناں کے بارے میں کھل کر بات کی۔ یہ اس وقت کی فلم ہے جب شاہ رخ خان نے بالی ووڈ میں وہ مقام حاصل نہیں کیا تھا جو آج کل انہیں حاصل ہے۔

بچے کو گھر پر چھوڑ کر نیند کرنے شوہر کے ساتھ بیرون ملک جاتی ہوں، صرحا اصغر

سچترا سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو معلوم تھا کہ آپ کا ساتھی اداکار آگے چل کر اتنا بڑا میگا اسٹار بن جائے گا؟ اس پر سچترا کا کہنا تھا کہ بالکل، ہر کوئی جانتا تھا کہ عظمت اس کا مقدر ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں شاہ رخ خان اور اس فلم سے متعلق سوالات کے جوابات دیتے دیتے تھک گئی ہوں، لیکن میں ان سوالات کو نظر انداز بھی نہیں کرسکتی۔

سچترا کا کہنا تھا کہ شہرت وہ چیز ہے جسے میں نے اپنے پیشے کے دوران کم سے کم انجوائے کیا، مجھے یہ ایک طرح سے کام میں دخل اندازی معلوم ہوئی۔


متعلقہ خبریں