رابی پیرزادہ کا عدنان صدیقی کی جانب سے خواتین کو مکھیاں قرار دینے کے بیان سے اتفاق

rabi pirzada رابی پیرزادہ

شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے سینئر اداکار عدنان صدیقی کی جانب سے خواتین کو مکھیاں قرار دینے کے بیان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسی طرح مرد بھی مکھیاں اور مچھر ہوتے ہیں۔

انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ تمام خواتین نہیں بلکہ کچھ خواتین ایسی ہیں جن کی وجہ سے سب خواتین کو خراب سمجھا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین اداکاروں اور گلوکاروں کے ساتھ چپک جاتی ہیں، ان کے ساتھ تصاویر بنوانے اور ان کا آٹوگراف لینے کے لیے عجیب عجیب حرکتیں کرتی ہیں۔

شعیب ملک کی دوسری شادی سے متعلق شاہ رخ خان کی ویڈیو وائرل

رابی پیرزادہ نے مثال دی کہ جب وہ شوبز میں تھیں تب وہ کبھی علی ظفر تو کبھی عاطف اسلم کے ساتھ کنسرٹ کرتی تھیں تو لڑکیاں آکر گلوکاروں سے چپک جاتی تھیں،ان کے مطابق خواتین اپنے کپڑے تک پھاڑ دیتی تھیں اور ایسی ایسی جگہ آٹوگراف لیتی تھیں کہ بند دنگ رہ جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدنان صدیقی کو ایسے الفاظ نہیں کہنے چاہیے تھے اور انہیں معافی مانگنی چاہیے لیکن کچھ حقائق کو بھی دیکھا جائے،انہوں نے کہا کہ اداکاروں اور فنکاروں کے موبائل فونز دیکھیں تو وہ خواتین کے میسیجز سے بھرے پڑے ہوتے ہیں اور یقینا ان کے میسیجز ان کی بیویاں اور بیٹیاں بھی پڑھتی ہوں گی۔

دنیا میں مکھی جیسی صفت والی خواتین موجود ہیں، سونیا حسین عدنان صدیقی کی تائید کر دی

اداکاروں اور گلوکاروں کو نہ صرف غیر شادی شدہ بلکہ شادی شدہ اور یہاں تک کہ پانچ بچوں کی مائیں بھی پیغامات بھیجتی ہیں اور ان سے اظہار عشق کرتی ہیں۔

رابی پیرزادہ کے مطابق خواتین نے خود کو سستا کر رکھا ہے، انہوں نے اپنی عزت خود خراب کر رکھی ہے، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے، عورت کا مطلب ہی ڈھکا اور چھپا ہوا ہوتا ہے، انہیں اپنی عزت اور تقریم کا خیال کرنا چاہیے۔

رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ عدنان صدیقی بہت اچھے شخص ہیں، یقینا ان کا خواتین کے ساتھ تجربہ غلط رہا ہوگا اس لیے انہوں نے ایسی بات کہی۔

آئمہ بیگ کا مداحوں کیلئے عید سے قبل عیدی کا اعلان

رابی پیرزادہ کے مطابق انہوں نے ماضی میں عدنان صدیقی کے ساتھ ڈرامے میں کام کیا ہے، وہ انتہائی اچھی شخصیت کے حامل ہیں اور انہوں نے انہیں بہت عزت دی۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ جس طرح خواتین مرد اداکاروں اور گلوکاروں کے پیچھے پاگل ہوتی ہیں، اسی طرح مرد مداح بھی خواتین اداکاراؤں کے ساتھ چپکتے ہیں ان کے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح خواتین کو مکھیاں کہا جا سکتا ہے، اسی طرح مرد مداحوں کو بھی مکھیاں اور مچھر کہا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں