رواں سال کا پہلا سورج گرہن

sun

نیویارکامریکہ سمیت مختلف ممالک میں رواں سال کا پہلا سورج گرہن لگنے عمل مکمل ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رواں سال کے پہلے سورج گرہن کا آغاز امریکی ریاست میکسیکو سے ہوا جہاں سے شمال مشرقی سمت میں امریکہ کی جانب سے سفر کرتا ہوا کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں اختتام پذیر ہوا۔

ذرائع کے مطابق امریکہ کی 15 ریاستوں میں مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ 4 منٹ 28 سیکنڈ تک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کشیدگی سے گریز کریں، امریکہ

سال کا دوسرا سورج گرہن 2 اکتوبر کو جنوبی امریکہ کے کچھ حصوں میں متوقع ہے تاہم وہ سورج گرہن جزوی ہو گا۔

دنیا میں آخری بار مکمل سورج گرہن دسمبر 2021 میں ہوا تھا مگر اس کا مشاہدہ صرف انٹارکٹیکا میں کیا گیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں