بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4روپے92پیسے کا مزید اضافہ

Electricity

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا ) نے مہنگی بجلی مزید مہنگی کر دی گئی۔

نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید4روپے92پیسے فی یونٹ مہنگی کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کو اپریل کے بجلی بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

خیا ل رہے کہ رواں ماہ دوسری بار بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے، اس سے قبل یکم اپریل کو بھی نیپرا کی جانب سے اسلام آباد،لاہور،کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ۔جس کے مطابق بجلی 2روپے75پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی ۔


متعلقہ خبریں