قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کا معاملہ، اظہر محمود مضبوط امیدوار

اظہر محمود

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کا نام قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے وائٹ بال اور ریڈ بال فارمیٹ کے لیے الگ الگ ہیڈ کوچز لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پی سی بی نے اسسٹنٹ کوچ کے لیے دو روز قبل اشتہار دیا تھا۔

اشتہار کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کے لیے آخری تاریخ 20 اپریل ہے جبکہ ہیڈ کوچز کے لیے درخواستیں 15 اپریل تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ اس دوران پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کے معاملات بھی طے پا چکے ہیں۔

پاک نیوزی لینڈ سیریز، قومی اسکواڈ کا اعلان کل پریس کانفرنس میں متوقع

وائٹ بال اور ریڈ بال فارمیٹ کے اسسٹنٹ کوچ کے لیے سابق کرکٹر اظہر محمود مضبوط امیدوار ہیں۔ اظہر محمود اس سے قبل پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلنگ کوچ بھی ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے اسسٹنٹ کوچ کا باقاعدہ اعلان 20 اپریل کے بعد ہی کیا جائے گا جبکہ ہیڈ کوچز کا اعلان بھی 15 اپریل کے بعد متوقع ہے۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ کے لیے گیری کرسٹن اور ریڈ بال کے لیے جیسن گلیسپی کے ساتھ ہیڈ کوچ کے معاملات طے کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں