پنجاب کا کینسر کا پہلا سرکاری اسپتال 240بستروں پر مشتمل ہوگا، وزیر صحت پنجاب

کینسر cancer

وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف کینسر اسپتال 6منزلہ اور 240بستروں پر مشتمل ہوگا۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پنجاب میں پہلا سرکاری اسپتال ہوگا۔

6منزلہ اسپتال 240بستروں پر مشتمل ہوگا، جہاں مریضوں کو تمام سہولیات میسر ہوں گی۔

بڑھتی عمر کو سست کرنے والا پروٹین دریافت

سلمان رفیق نے محکمہ صحت میں آنکولوجی ایکسپرٹس سے ملاقات کی اور نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ لاہور پر تبادلہ خیال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب عوام کے لئے ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنانے جارہی ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ اسپتال میں آنے والے مریضوں کوہرقسم کی جدید سہولت دستیاب ہوگی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں