سندھ میں بڑھتے جرائم، پیپلز پارٹی رہنما کی فوج سے ایکشن لینے کی اپیل


پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ فوج آئے اور سندھ میں بڑھتے جرائم کو جڑ سے اکھاڑ دے۔

مٹیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سندھ میں بڑھتے جرائم کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے صوبے میں جرائم کے خاتمے کے لیے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ایکشن لینے کی اپیل کردی۔

مخدوم جمیل الزمان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے گزارش ہے کہ ایکشن لیں اور سندھ کو اس آفت سے ہمیشہ کے لیے نجات دلائیں۔ کب تک ہم احتجاج کریں گے اور تحریکیں چلائیں گے؟ سب ایک ٹیبل پر بیٹھ جائیں۔

وزیر داخلہ سندھ کا اسٹریٹ کرائم پر بیان، ایم کیو ایم رہنماؤں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف موجودہ حکومت کے انچارج ہیں جو دور اندیش آدمی ہیں۔ وہ صدر مملکت آصف زرداری سے مشاورت کریں گے تو حکومت پانچ سال بھی پورا کرے گی اور جھگڑے بھی نہیں ہونگے۔

رکنِ قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ اللہ نے میری اور دیگر لوگوں کی دعا یقیناً قبول کی ہوگی، لگتا ہے تحریک انصاف کے بانی عمران خان جلد باہر آجائیں گے۔


متعلقہ خبریں